ظالم کو نہ روکے ،وہ شامل ہے ظلم میں
قاتل کو جو نہ ٹوکے ، وہ قاتل کے ساتھ ہے
٧-٨-٩ جنوری کو تین روزہ پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال
بلوچستان پر اپنی قبضہ گیریت کو دوام دینے کے لئے پاکستان سامراج نے تسلسل کے ساتھ معصوم و بے گناہ اور خالی ہاتھ بلوچ سیاسی کارکنوں کے اغوا اور قتل کا انسانیت سوز عمل شروع کیا ہے- اور اب ہزاروں بلوچ نوجوان و بزرگ فورسز کے ہاتھوں اغوا ہوے ہیں ، اور سینکڑوں نوجوان پاکستانی اذیت خانوں میں قتل کیے جا چکے ہیں اور بلخصوص گزشتہ روز دو معصوم طالبعلموں قمبر چاکر ، اور الیاس نذر کو اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنا کر پاکستانی فورسز نے قتل کر دیا -
لہذا بلوچ نیشنل فرنٹ – بی-این-ایف- تمام انسان دوست ، قوم دوست ، سیاسی پارٹیوں ، تنظیموں ، تاجر برادری ، ٹرانسپورٹروں ، علماء کرام ، اور اساتذہ کرام سے پر زور اپیل کرتا ہے کہ وہ معصوم اور بیگناہ بلوچ نوجوانوں کے پاکستانی فورسز کے قتل عام کے خلاف
٧-٨-٩ جنوری کو تین روزہ پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال
کو کامیاب بنا نے میں اپنی انسانی ، مسلمانی ، اور قومی فرض کو ادا کریں ، اور بلوچستان میں ہونے والے پاکستانی سامراج کے ظلم و ستم کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں -
منجانب : بلوچ نیشنل فرنٹ ، بی-این-ایف